مینگلور 22/ اکتوبر (ایس او نیوز) منگلورو اور منی پال سے انٹرنیشنل ایئر پورٹ تک کے ایس آر ٹی سی کی بسیں 27 اکتوبر سے شروع کی جائیں گی ۔
معلوم ہوا ہے کہ کے ایس آر ٹی سی ، آر ٹی او اور ایئر پورٹ اتھاریٹی کے درمیان بات چیت کے بعد طے کیا گیا ہے کہ 27 اکتوبر سے ایئر پورٹ تک کے لئے بس سروس شروع کی جائے ۔ اگر آخری لمحوں میں کوئی اڑچن پیدا نہیں ہوئی تو پھر اِئیر پورٹ کے لئے سرکاری بس سروس کی عوامی مانگ جلد پوری ہوگی ۔
خیال رہے کہ کچھ برس پہلے یہ سروس جاری کی گئی تھی مگر آمدنی نہ ہونے اور خسارہ کا سبب بتا کر اسے بند کیا گیا تھا ۔ پھر اس کے بعد چار مہینے قبل وزیر برائے نقل و حمل سری راملو نے ایئر پورٹ تک کے لئے بس سروس شروع کرنے کی ہدایات دی تھیں اور اس کے لئے میسورو ڈپو سے چار والوو بسیں بھی منگلورو ڈپو کو بھیجی تھیں ۔ مگر آر ٹی او کی پرمٹ نہ ملنے کی وجہ سے سروس ابھی تک شروع نہیں ہوئی تھی ۔